کراچی میں نئی آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروس شروع

1 17,396

پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی گاڑیوں کے لائسنسنگ کے عمل کو بہتر بنانے کی طرف ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی انتظامیہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے میں سرگرم نظر آتی ہے اور اس کا عملی مظاہرہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروسز کے آغاز کے ساتھ کیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر داخلہ، ضیاء الحسن لنجر نے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں اس نئی سہولت کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کے تحت شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ اور نان کمرشل لائسنس دوبارہ بنوانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ آن لائن سہولت کراچی کے شہریوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، جو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے طویل عرصے سے مشکلات اور اور دیگر مسائل کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

روایتی طریقہ کار میں لمبی قطاریں، دفتری رکاوٹیں اور سرکاری دفاتر کے کئی چکر لگانے جیسے مسائل شامل تھے جو وقت طلب تھے جبکہ اب آن لائن سروس کے آغاز کے بعد یہ پریشانیاں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔

بہتر کارکردگی اور سہولت

آن لائن نظام کی سہولت اور کارکردگی بہترین چیز ہے۔ درخواست دہندگان اب اپنے دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں، فیس ادا کر سکتے ہیں اور اپائنٹمنٹ کا وقت بھی آن لائن شیڈول کر سکتے ہیں، جس سے دفاتر کے چکروں کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ اس سے نہ صرف وقت اور محنت کی بچت ہوگی بلکہ ڈرائیونگ لائسنس برانچز پر بوجھ بھی کم ہوگا، جس سے وہ دیگر اہم کاموں پر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔

مزید یہ کہ یہ آن لائن پلیٹ فارم پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی ساکھ کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔ ایک زیادہ مؤثر اور شفاف سروس فراہم کرکے، پولیس عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دے سکتی ہے۔

کراچی میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروسز کا آغاز شہر کی ترقی اور جدیدیت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ ایک اہم سنگ میل ہے جو ہزاروں رہائشیوں کو فائدہ پہنچائے گا اور ایک زیادہ مؤثر اور منظم ٹرانسپورٹ نظام کی طرف ایک قدم ہوگا۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے۔

آپ اس حوالے سے کیا رائے رکھتے ہیں؟ اپنے خیالات کا اظہار نیچے دیئے گئے کمنٹس سیکشن میں کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.